حضرت جنید بغدادی اور بہلول دانا کی حکمت بھری گفتگو

حضرت جنید بغدادی اور بہلول دانا کی حکمت: کھانے، بولنے اور سونے کے آداب

حضرت جنید بغدادی اور بہلول دانا کی یہ کہانی نہ صرف کھانے، بولنے اور سونے کے آداب پر مرکوز ہے بلکہ یہ ہمیں اسلامی اصولوں اور صوفیانہ حکمت کا گہرا سبق بھی دیتی ہے۔ بہلول دانا کی حکمت اور حضرت جنید بغدادی کی تعلیمات کو سمجھنا ہماری روحانی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

کھانے کے آداب اور ان کی اہمیت

حضرت جنید بغدادی نے فرمایا:
“بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمے پر نظر نہ رکھنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اور کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا۔”

حضرت جنید بغدادی بھی خاموشی سے ان کے پیچھے چل پڑے۔ مریدوں نے حیرانی سے کہا:
“سرکار! وہ دیوانہ ہے، آپ کیوں اس کے پیچھے جا رہے ہیں؟”
مگر حضرت جنید بغدادی بہلول کے پاس پہنچے اور سلام کیا۔

بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا: “کون ہو؟”
حضرت جنید بغدادی نے کہا: “جنید بغدادی، جو کھانے کے آداب نہیں جانتا!”

بولنے کے آداب: حقیقت اور نیت

بہلول نے پوچھا: “اچھا، بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے؟”
حضرت جنید بغدادی نے جواب دیا:
“متکلم کو چاہیے کہ مخاطب کے مطابق بولے، بے موقعہ اور بے محل گفتگو نہ کرے، زبان پر قابو رکھے، اور ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔”

بہلول مسکرائے اور بولے: “کھانے کی طرح آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے!”
یہ کہہ کر وہ پھر دامن جھاڑ کر تھوڑا اور آگے بڑھ گئے

حضرت جنید بغدادی ایک بار پھر بہلول کے پیچھے پہنچے اور سلام کیا۔

بہلول نے پھر وہی سوال کیا: “کون ہو؟”
حضرت جنید بغدادی نے کہا: “جنید بغدادی، جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا!”

بہلول نے مسکرا کر کہا: “اچھا، سونے کے آداب ہی بتا دو؟”

سونے کے آداب: دل کی پاکیزگی ضروری ہے

حضرت جنید بغدادی نے کہا:
“نمازِ عشاء کے بعد ذکر و تسبیح کرنا، سورہ پڑھنا، اور وہ تمام آداب اختیار کرنا جو روایات میں ذکر کیے گئے ہیں۔”

بہلول نے پھر سر ہلایا اور کہا: “آپ سونے کے آداب بھی نہیں جانتے!”
یہ کہہ کر وہ اٹھنے لگے، مگر اس بار حضرت جنید بغدادی نے ان کا دامن پکڑ لیا اور کہا:
“جب میں نہیں جانتا تو آپ پر واجب ہے کہ مجھے اصل حقیقت بتائیں!”

بہلول نے گہری سانس لی اور فرمایا:

“شیخ صاحب! جو آداب آپ بیان کر رہے ہیں، وہ سب فرعی چیزیں ہیں، اصل چیز کچھ اور ہے۔”

“اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہو وہ حلال ہے یا حرام؟”
“حرام لقمہ جتنا بھی آداب کے ساتھ کھا لیا جائے، وہ دل میں تاریکی ہی لائے گا، نور و ہدایت نہیں!”

حضرت جنید بغدادی نے سر جھکا کر کہا: “جزاک اللہ!”

بہلول نے مزید فرمایا:
“کلام میں اصل یہ ہے کہ جو بولو، اللہ کی رضا کے لیے بولو۔ اگر دنیاوی غرض یا بےہودہ باتیں کرو گے، تو وہ وبال جان بن جائیں گی!”

“اور سونے میں اصل یہ ہے کہ دیکھو، تم کسی مؤمن کا بغض یا حسد لے کر تو نہیں سو رہے؟ دنیا کی محبت، مال کی فکر، یا کسی کا حق دبانے کی سوچ میں تو نہیں ہو؟ اگر ایسا ہے تو تمہاری نیند بھی بیکار ہے!”

یہ سن کر حضرت جنید بغدادی کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے بہلول دانا سے سیکھنے کی دعا کی۔

بہلول دانا اور حضرت جنید بغدادی کی حکمت

“حضرت جنید بغدادی اور بہلول دانا کی یہ حکمت بھری کہانی اسلامی تعلیمات پر مبنی ایک سبق آموز واقعہ ہے۔ اس حکایت میں بہلول دانا کی حکمت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کھانے، بولنے اور سونے کے آداب صرف ظاہری عمل نہیں، بلکہ ان کی اصل روح نیت اور حلال و حرام کی پہچان میں ہے۔ حضرت جنید بغدادی جیسے بڑے ولی کو بھی اس واقعے میں ایک نیا سبق ملتا ہے، جو ہر مسلمان کے لیے ایک اہم نصیحت ہے۔ اس کہانی میں صوفیانہ حکمت، اخلاقیات اور اسلامی اصولوں کا بہترین امتزاج موجود ہے۔”

7 thoughts on “حضرت جنید بغدادی اور بہلول دانا کی حکمت بھری گفتگو”

  1. The truth is, we Muslims do not follow these rules, which is why we face difficulties in the world. May Allah give us the strength to follow them. JazakAllah khair for sharing.

  2. jazakAllah ♥️
    Wroth full information with such a huge message and a great lesson many of us are unaware with basic’s of our lives and message like this can really play a vital role to learn something about basics ethics of life 🙂

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *